فیصل آباد میں میڈیکل آلات بنانے کیلئے انڈسٹریل زون قائم

 اسلام آباد۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری  نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں 2 سو ایکڑ پر مشتمل میڈیکل آلات بنانے کیلئے انڈسٹریل زون قائم کر دیا ہے۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جاری اپنے ایک  پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹریل زون کے قیام سے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کے میڈیکل آلات کی درآمدات میں کمی آئیگی۔

 انہوں نے کہا کہ ڈائلاسز مشینیں، ہارٹ اسٹنٹ، ایکسرے مشینیں اور کینولاز پاکستان میں بنائے جائیں گے جبکہ اگلا میڈیکل انڈسٹریل زون سیالکوٹ میں قائم کیاجائے گا۔