پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 1کھرب 64ارب سے زائد ڈوب گئے 

کراچی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 1کھرب 64ارب 22کروڑ 69 لاکھ 11 ہزار954 روپے ڈوب گئے۔

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی گرفتاری، حکومت، اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی اور آل پارٹی کانفرنس کی سرگرمیوں سے سیاسی افق پر عدم استحکام جیسے عوامل پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی کاروباری سرگرمیوں پر اثرانداز رہے۔

 انڈیکس کی 41000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی، 84فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جب کہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 64ارب 22کروڑ 69لاکھ 11ہزار954 روپے ڈوب گئے۔