شوگر ڈیلرز کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے اب تک 30 ہزار ٹن چینی پاکستان پہنچ گئی جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی ) کے ذریعے ایک لاکھ ٹن چینی اکتوبر میں پاکستان پہنچ جائیگی۔
یو اے ای سے 2 ارب روپے مالیت کی 25 ہزار ٹن چینی لیکر درآمدی چینی کا پہلا جہاز 12 اکتوبر تک کراچی پورٹ پر پہنچ جائیگا جبکہ دوسرا جہاز 76 ہزار ٹن چینی لیکر 21 اکتوبر تک کراچی پہنچے گا۔
اس طرح اکتوبر میں ٹی سی پی کے ذریعے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا عمل مکمل کر لیا جائیگا۔ ٹی سی پی نے 50 ہزار ٹن مزید چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر بھی دیا ہے ، مجموعی طور پر تین لاکھ ٹن چینی درآمد کی جائیگی اس سے چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی آنے کا امکان ہے۔