ایف بی آر کا جیولرز اور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنیوالوں کو بھی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ 

لاہور۔فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے جیولرز اور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کو  بھی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 صارفین کی بھی مکمل معلومات رکھنا ہوں گی،جیولرز کو 20لاکھ روپے سے زیادہ کی خریداری پرریکارڈ دینا ہوگا۔

ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت ایف بی آر نے اکاؤنٹنٹ،جیولرزاوررئیل اسٹیٹ ایجنٹس کوریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کرلی ہے۔قانون کے تحت صارفین کے ساتھ لین دین کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

ایف بی آر نے یریگولیٹ کرنے کیلئے ایس آر او جاری کردیا ہے۔قانون سازی،منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ روکنے کیلئے کی گئی ہے۔

کسی بھی مشکوک ٹرانزیکشن کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ سیل کوفراہم کرناہوگی۔قوانین کی خلاف ورزی پراینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔