لاہور۔ پاکستان ریلویز نے دو مسافر ٹرینوں شالیمار ایکسپریس اور بدر ایکسپریس کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ میانوالی ایکسپریس 20اکتوبر سے بحال کردی جائے گی۔
یہ بات ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید نے ہفتے کے روز ریلوے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔
اجلاس میں جیکب آباد کے قریب ٹرین کی پاور لائن میں لگنے والی آگ کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر ریلوے نے ریلوے حکام کو ہدایات کی کے اس معاملے کی تحقیقات آئندہ 15 روز میں مکمل کر کے انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر نے ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں پر آگ پر قابو پانے والے آلات نصب کرنے کا بھی حکم دیا۔