پنجاب میں روز گار سکیم کا آغاز کردیا گیا، حصول قرضہ کیلئے عمر کی حد20 سے 50 سال رکھی گئی ہے۔
حکوت کی جانب سے 16 لاکھ لوگوں کو 30ارب روپے سے زائد کے قرضہ جات کی آسان شرائط پر فراہمی کا عزم کیا گیا ہے اس سکیم کے تحت بیروزگار افراد بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے پیش کی جانے والی پنجاب روزگار سکیم سے خاص طور پر یونیورسٹی سے پاس آؤٹ ہونے والے طلبہ کو ریلیف دیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ وہ لوگ جو کسی بھی شعبہ میں ہنر مند یا کسی ڈپلومہ کے حامی ہیں اس روزگار سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی جانب سے 1 لاکھ سے 1کروڑ روپے تک کے قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے جس کی انتہائی کم شرح مارک اپ پر 2 سے 5 سال میں واپسی ہوگی۔