آذربائیجان کا پاکستان کوقطرسے200 فیصد سستی گیس دینے پر اتفاق

لاہور. آذربائیجان نے پاکستان کو قطرکی نسبت 200 فیصد سستی گیس دینے پر اتفاق کرلیا.

آذربائیجان پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے بھی خریدے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی سالوں پرمحیط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے بعد پاکستان پہلا ملک ہے جس نے آذربائیجان کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی سال سے ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جارہے ہیں۔

آذربائیجان پاکستان کوقطر کی نسبت 200فیصد سستی گیس دینے پر بھی اتفاق کرچکا ہے۔جبکہ پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ بھی کرچکا ہے

،اسلام آباد میوزیم میں آذربائیجان کی ثقافتی سرگرمیوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔