کراچی میں کورونا وائرس اور شدید بارشوں کے سبب پراپرٹی ٹیکس میں رعایت کا اعلان کیا گيا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز سندھ شعیب صدیقی کے مطابق شہر قائد میں پراپرٹی ٹیکس پر5 فیصد ریبیٹ کی مدت میں ڈیڑھ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
ڈی جی ایکسائزکا کہنا ہے کہ کراچی میں پراپرٹی ٹیکس میں رعایت 30 ستمبر سے بڑھاکر 15 نومبرکردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کوروناکے باعث کاروبار متاثر ہونے کے بعد کراچی میں ہونے والی بارشوں نے شہریوں کے نقصان کو دگنا کردیا تھا جس کے باعث حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔