وفاقی کابینہ نےبجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافےکا فیصلہ مؤخر کر دیا

وفاقی کابینہ نےبجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافےکا فیصلہ مؤخر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کے30 ستمبرکےفیصلوں کی توثیق کردی تاہم بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافےکی منظوری نہیں دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےقیمتوں میں اضافےکی منظوری دی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرقیمتوں میں اضافےکافیصلہ مؤخرکیاگیا۔

تیس ستمبر کو مشیر خزانہ عبدالحفیط شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی نے اسٹیل ملزم ملازمین کے گولڈن ہینڈشیک کیلئے19ارب65کروڑ فنڈز منظور کیے تھے۔

اجلاس میں نان پٹیشنرز ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے11.6ارب کی بھی منظوری دی گئی اور بتایا گیا کہ اسٹیل ملزکے3978 ریٹائرڈ ملازمین نان پٹیشنرز ہیں۔

ای سی سی نے چینی گندم کی درآمدپر کمیشن مارجن2 فیصدسےکم کر کے0.75فیصدکر دیا جب کہ گوردوارہ دربارصاحب کرتارپورکی مینجمنٹ کیلئے126پوسٹ کی منظوری دی گئی۔