وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمت بڑھانے کی سمری تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتیں بڑھانے کی سمری منظوری کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
سمری میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ چینی کی قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 77 روپے فی کلو کی جائے۔
ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کی سمری میں یوٹیلیٹی اسٹوز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 60 مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سمری میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹوز پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 800 سے بڑھا کر 860 روپے کردی جائے۔
ذرائع کے مطابق اس سمری میں گھی کی قیمت میں 10 روپے اضافے کی تجویز دی گئی اور کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹوز پر گھی 170 کے بجائے 180 روپے کلو میں فروخت کیا جائے