اسلام آباد۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دس سال بعد نئے سی این جی اسٹیشنز لگانے کی پابندی ختم کردی۔
اجلاس میں ای سی سی نے 10 سال بعد نئے سی این جی اسٹیشنز لگانے کی پابندی ہٹادی۔
اجلاس میں اوگرا کو آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشنز لگانے کیلئے لائسنس جاری کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔
ای سی سی نے سوئی ناردرن کوگھریلو صارفین سے گزشتہ موسم سرما کے آر ایل این جی واجبات کی وصولی کی اجازت دے دی۔
اجلاس میں روس سے مزید گندم کی خریداری کیلئے 3 رکنی بین الوزاتی سیکریٹری کمیٹی قائم کردی گئی جس کے بعد پنجاب،خیبرپختونخوا اور پاسکو کو ایک لاکھ 10 ہزار ٹن گندم فراہم کی جائے گی۔
ای سی سی اجلا س میں ڑاو ر ٹی سی پی کی طرف سے درآمد شدہ 3 لاکھ 30 ہزارٹن گندم صوبوں میں تقسیم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔