اسلام آباد۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سوئی ناردرن گیس کو 69 ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
کمیٹی نے وزارت صنعت و پیداوار کی یوٹیلٹی اسٹورز پر پانچ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی سمری واپس بجھوا دی اور ٹریڈنگ کارپوریشن کو مزید 3 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی۔
روس سے درآمدی3لاکھ30ہزارٹن گندم پنجاب، خیبر پختونخوااور پاسکو میں تقسیم کی جائے گی۔
مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں سوئی ناردرن گیس صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
69ارب روپے کی یہ ریکوری گزشتہ 5 سال میں آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی مد میں دی گئی ہے۔ا
جلاس میں عوام کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی آٹا اور گھی سمیت پانچ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی سمری واپس وزارت صنعت و پیداوار کو بجھوا دی گئی۔
ای سی سی نے سوئی ناردرن کو موسم سرما میں گھریلو اور کمرشل شارٹ فال کو آر ایل این جی کے ذریعے پورا کرنے کی اجازت بھی دی۔
کے ا لیکٹرک نے نیپرا سے 1 روپیہ 54 پیسے ٹیرف بڑھانے کی منظوری مانگ لی، موقف اختیار کیا کہ ٹیرف نہ بڑھایا تو سرمایہ کاری نہیں کر سکیں گے۔
آئندہ سال سسٹم اپ گریڈ کرنے کیلئے33ارب اور بن قاسم تھری پاور پلانٹ کیلئے 100 ارب روپے سے زائد درکار ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے درخواست پر ابھی تک سماعت نہیں ہوئی۔