ملکی مقامی کاٹن مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باعث روئی کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، اور فی من روئی 9700روپےکے ساتھ 10سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
چئیرمین کاٹن جنرزفورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ معیاری روئی کی محدود دستیابی اوربرآمدی آرڈرز کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا رہا ہے، روئی کے نئے درآمدی معاہدے بھی شروع ہوگئے ہیں، جب کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان 15 لاکھ روئی کی گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرچکے ہیں۔