اسلام آباد۔تین دن میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی قیمت میں دوسری بار 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔
گھریلوسلنڈر 60 روپے اور کمرشل 200روپے مہنگا ہوگیا۔ تین دن میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید 5 روپے کلو اضافہ ہوا جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 130روپے کلو ہوگئی۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی کھپت پوری کرنے کیلئے 1 لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی درآمدکی ضرورت ہے۔