ٹک ٹاک پر پابندی سے ٹیکنالوجی کے کاروبار کو نقصان پہنچے گا، فواد چوہدری

سیالکوٹ۔وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی سے ٹیکنالوجی کے بزنس کو نقصان پہنچے گا اسلئے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کو ٹک ٹاک پر پابندی پر نظر ثانی کیلئے خط لکھا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک،یو ٹیوب یا فیس بک کمپنیاں نہیں بلکہ انہیں پورا ملک سمجھیں کیونکہ ان کمپنیوں کے بجٹ ہمارے ملکوں کے بجٹ سے زیادہ ہیں۔

ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی ملک کو آگے لیکر جائینگے،روٹین کے آلو، مٹر،گاجر وغیرہ بیچ کر نہ توہم ترقی کرسکتے ہیں اور نہ ہی اپنی حالت بدل سکتے ہے۔ایف اے ٹی کے حوالے سے پاکستان اپنا کردار ضرور ادا کریگا۔

وہ جناح ہاؤس اور دیگر منعقدہ تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق،صوبائی وزیر محمود الرشید،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار، عامر ڈار اورسابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 37 مہر عاشق حسین، سیکرٹری اطلاعات و نشریات سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن میاں اعجاز جاوید علاوہ دیگر کارکنوں بھی موجود تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے نام آ رہا ہے،بھارت کا 44 ممالک میں منی لانڈنگ کے حوالے سے نام آیا ہے اور وہ دہشتگردوں کے گروپوں کی مدد بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایف اے ٹی کے حوالے سے پاکستان اپنا کردار ضرور ادا کریگا۔