کورونا کیسز بڑھنے پر اسلامی ملک ”تیونس“ میں پھر لاک ڈاؤن کااعلان

تیونس: شمالی افریقی ملک تیونس میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، حکومت نے پورے ملک کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی مہلک ترین وبا کی دوسری لہر دنیا بھر میں پھیل رہی ہے، دیگر ممالک کی طرح شمالی افریقی ملک تیونس میں بھی کورونا وبا دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

وزیراعظم ہشام المشیشی نے کورونا وبا سے بچاوؤکیلئے آئندہ دو ہفتوں کیلئے منگل سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک 40 ہزار سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے اسی لیے حکومت کی جانب سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن اور کرفیو کا فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ تیونس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 42727 ہوگئی ہے جبکہ 687 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔