”میرا دل میرا دشمن“ ثانیہ مرزا کا بھی پسندیدہ پاکستانی ڈرامہ

دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں قہوہ کا کپ تھامے پاکستانی ڈرامے ’میرادل میرا دشمن‘سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

ثانیہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ بچے کو سلانے کے بعد کیمومائل چائے کا کپ اور’میرادل میرا دشمن‘۔

تصویر سے ثانیہ مرزا نے ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ان دنوں کونسا پاکستانی ڈرامہ پسند کررہی ہیں۔

ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں شامل پاکستان کے مقبول اداکار نعمان سمیع، علیزے شاہ،فاطمہ سہیل، انعم تنویر اور یاسر نواز شامل ہیں۔


ویسے تو کئی بھارتی اداکار پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتے ہیں اور اس  کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں لیکن قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی ٹی وی زی زندگی نے جیو ٹی وی کے کئی ڈرامے نشر کیے ہیں جن میں میری زندگی ہے تو، دل محلے کی حویلی، نم اور مورے پیا سمیت کئی ڈرامے شامل ہیں جنہوں نے بھارت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے۔