واشنگٹن:امریکا نے تائیوان کو ایک ارب 80کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی،تائیوان کو تھری ویپن سسٹم معاہدے کے تحت ایک ارب 80کروڑ کے ہتھیار دئیے جائینگے۔
امریکا سے ملنے والے ہتھیار تائیوان کی جوابی صلاحیتوں کو مضبوط کریں گے اور ایک اوجھل جنگی ماحول میں اسے مستحکم کریں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے چین پر دبا ؤبڑھانے کے لیے تائیوان کو ہتھیار کی بڑی کھیپ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ تائیوان کے ساتھ تھری ویپن سسٹم کا معاہدہ طے پایا ہے جس میں راکٹ لانچرز، سینسرز اور آرٹلری شامل ہیں۔
اس سلسلے میں تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکا سے ملنے والے ہتھیار تائیوان کی جوابی صلاحیتوں کو مضبوط کریں گے اور ایک اوجھل جنگی ماحول میں اسے مستحکم کریں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق معاہدے میں 135 گائیڈڈ کروز میزائل، موبائل لائٹ راکٹ لانچرز سمیت جنگی طیاروں کے ساتھ منسلک کیے جانے والے جاسوسی پوڈز بھی شامل ہیں۔
چین اور تائیوان کے درمیان حالیہ سالوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بیجنگ نے آئس لینڈ کو واپس لینے کے لیے فورسز کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کیمطابق گزشتہ ہفتے امریکی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ برائن کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ چین تائیوان پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہے، تائیوان کو مستقبل میں خود کو محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے چین کا دعویٰ ہے کہ تائیوان اس کا اٹوٹ انگ ہے لیکن تائیوان خود کو ایک علیحدہ وطن قرار دیتا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں امریکا نے تائیوان کے ساتھ اپنے رابطوں میں تیزی کی ہے اور اگست میں امریکا کے اہم ترین سیاستدان نے کئی سالوں بعد تائیوان کے صدر سے ملاقات کی تھی۔
چین نے امریکی سیاستدان اور تائیوان کے صدر کی ملاقات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکا تائیوان کے معاملے پر کوئی غلط پیغام نہ دے۔