کابل: افغانستان کے صوبے تخار میں فضائی حملے سے 12 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق فضائی حملہ ضلع بہارک میں مدرسے پر کیا گیا۔
گزشتہ روز افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق بھگڈر قونصل خانے کے باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔
چند روز قبل افغان صوبے غور میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔