بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی والدہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی والدہ بھی  کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار ہریتھک روشن کی والدہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں جس کے بعد روشن فیملی کے تمام ممبران نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

 راکیش روشن اور ان کی اہلیہ اپنے گھر میں رہائش پذیر ہیں جب کہ ہریتھک روشن جوہو والے گھر میں شفٹ ہوگئے ہیں اور ان کے دونوں بچے ان کی والدہ سوزین خان کے ساتھ الگ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

ایک انٹریو میں ہریتھک روشن کی والدہ پنکی روشن کا کہنا تھا کہ مجھے کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن میرے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میری یوگا اور ایکسرسائز کی وجہ سے یہ وائرس کنٹرول میں رہا اور علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم یہ وائرس 15 روز تک مجھ میں رہا، میں کل ایک بار پھر ٹیسٹ کروانے جاؤں گی اور امید ہے وہ منفی آئے گا۔