بالی وڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اُن کی ہلدی کی رسم کی گئی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ہونے والی تصویروں میں نیہا ککڑ نے ہلدی کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر روہن پریت سنگھ نے پگڑی کے ساتھ پیلا کُرتا پہنا ہوا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی معروف ویب سائٹ انسٹاگرام پر نیہا ککڑ نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ نیہو پریت کی ہلدی کی تقریب۔
نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تقریب آج دہلی میں ہوگی۔