منشیات کیس میں ایک اور بھارتی اداکارہ پریتیکا چوہان کی گرفتاری

ممبئی: بھارت میں نیشنل نارکوٹکس بیورو نے معروف ادکارہ پریتیکا چوہان کو دیگر 5 افراد کے ہمراہ گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں نیشنل نارکوٹکس بیورو نے چھاپہ مار کارروائی میں 30 سالہ اداکارہ پریتیکا چوہان کو حراست میں لے کر 90 گرام گانجا برآمد کرلی جب کہ اداکارہ کی نشاندہی پر منشیات فراہم کرنے والے 20 سالہ نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ادکارہ کو منشیات فراہم کرنے والوں میں ایک اور شخص بھی ملوث ہے جو کہ مرکزی ملزم بھی ہے جس پر نیشنل نارکوٹکس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک اور کارروائی میں مزید 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کی تفتیش کے دوران بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال کا انکشاف ہوا جس پر شروع ہونے والی تحقیقات میں ریا چکروتی کو گرفتار اور دیگر ہیروئنز سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔