کورونا عہد حاضر کا سب سے بڑا بحران ہے، اقوام متحدہ

 

برلن:اقوام متحدہ نے کورونا وائرس کو عہد حاضر کا سب سے بڑا بحران قرار دے دیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  برلن میں ہونے والی ورلڈ ہیلتھ سمٹ کے افتتاحی آن لائن سیشن میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا کہ اس وبا سے نمٹنے کی خاطر عالمی سطح پر یک جہتی کی ضرورت ہے۔

 اس موقع پر جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے زور دیا کہ دنیا کے تمام ممالک کو بالخصوص ویکسین کی تیاری میں ’خود غرضی‘ کے بجائے متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔