فرانس کے صدرنے گھٹنے ٹیک دئیے، خلیجی ممالک سے مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنیکی اپیل

پیرس:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گھٹنے ٹیک دئیے،فرانس نے خلیجی ممالک سے بائیکاٹ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی حکومت کے اسلام مخالف رویئے پر مشرق وسطی کے کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے۔سوشل میڈیا پر بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹس اوربائیکاٹ فرانس کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کی مہم کے بعد کویت کی مارکیٹوں سے فرانسیسی مصنوعات ہٹا لی گئیں۔ ہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)اور یونیسکو فرانس میں کویتی مشن نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کردیا۔

فرانسیسی صدر میکرونکے اسلام مخالف بیانات پر ترک صدر طیب اردوان برہم ہوگئے اور انہوں نے فرانسیسی صدر میکروں کو دماغی معائنے کا مشورہ دے دیا۔تاہم اب فرانسیسی صدر نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر ترک صدر سمیت مسلم ممالک کے سربراہان کی فرانسیسی ہم منصب پر تنقید کام کر گئی ہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کے بے بنیاد اعلانات کو اقلیت کی جانب سے ہوا دی جا رہی ہے۔ایمانوئل میکرون نے عرب ممالک سے اپنی اشیا کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔