اسلام کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے، سعودی عرب کی گستاخانہ خاکوں کی مذمت

ریاض:سعودی عرب نے کہاہے کہ وہ گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ مملکت اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی ہر کوشش مسترد کرتی ہے۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات منگل کے روز سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتائی۔

ذریعے نے مزید بتایا کہ سعودی دہشت گردی کی ہر کارروائی کو قابل مذمت شمار کرتا ہے خوا اس کا مرتکب کوئی بھی ہو۔

 مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ فکری اور ثقافتی آزادی کو احترام، رواداری اور امن کے تابع ہونا چاہیے۔ 

نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی تمام کارروائیوں اور افعال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے جو دنیا کی اقوام کے بیچ مشترکہ باہمی بقا اور متبادل احترام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔