کورونا کی دوسری لہر، ایران میں ہر پانچ منٹ بعد ایک مریض دم توڑ رہا ہے 

تہران:ایران میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اوراس دوران ایران میں اس وبا سے ہر پانچ منٹ بعد ایک شخص دم توڑ رہا ہے۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب وزیرِ صحت ایرج حریرچی تبریزی نے کہاکہ وبا کی لپیٹ میں آنے والوں کا یہی حال رہا تو اگلے دنوں میں ہر روز چھ سو افراد کی موت کا امکان ہے۔

 انہوں نے اپنی عوام سے کہا کہ وہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں اور حکومتی اقدامات کا احترام ہر ممکن انداز میں کریں۔طبی طور پر کمزور اور کم قوت مدافعت رکھنے والے لوگوں پر کوئی بھی وائرس حملہ آور ہو سکتا ہے۔