پاکستان اور ترکی فرانس کے ’’اندرونی معاملات‘‘ میں مداخلت سے باز رہیں۔ فرانس

  فرانسیسی وزیرِ داخلہ جیرالڈ درمانین نے سرکاری ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستان اور ترکی کے ردِعمل کو خصوصی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کے پارلیمان میں فرانس کے خلاف قراردادوں کی منظوری ’’فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت‘‘ کے برابر ہے۔ فرانسیسی وزیرِ داخلہ نے مکمل ڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے پاکستان اور ترکی سے کہاکہ وہ فرانس کے ’’اندرونی معاملات‘‘ میں مداخلت سے باز رہیں۔

واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں سے متعلق فرانس میں حالیہ واقعات اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میخواں کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردووان نے فرانسیسی صدر کو دماغی علاج کا مشورہ دیتے ہوئے، مسلمانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔