انقرہ:ترکی نے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کی جانب سے ترک صدر کے خاکے کو سرورق پر چھاپنے کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کااعلان کیا ہے۔
ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان کا خاکہ چھاپنے پر ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی کرینگے۔
صدارتی دفتر نے اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی ہیبڈو کا یہ اقدام ترکی اور اسلام سے عداوت کے سوا کچھ نہیں۔
انقرہ کے پراسیکیوٹر دفتر نے اردوان کے خاکے کی اشاعت کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ترک صدر نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کی ضرورت ہے۔
اردوان کے اس بیان پر پر فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر احتجاجا ًواپس بلا لیا تھا۔