لاہور: ایف بی آر نے فلمسٹار فواد خان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اداکار کی غیرملکی آمدن پر ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کر دی۔
ایف بی آر نے فواد خان کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔
ایف بی آر نے اداکار کی 5 سالہ ٹریول ہسٹری کا ریکارڈ مانگ لیا۔ فواد خان نے سال 2019 ء کے انکم ٹیکس گوشوارے میں ایک کروڑ 17 لاکھ ڈالر غیر ملکی آمدن ظاہر کی۔
ایف بی آر‘فواد خان کی بیرون ملک آمدن پر ٹیکس ادائیگی کا جائزہ لینے کیلئے ادائیگیاں کرنے والوں سے بھی رابطہ کرے گا‘ ایف بی آر نے فواد خان کا 2017ء کا آڈٹ بھی شروع کر رکھا ہے۔