اسلام آباد: پاکستان کا بیانیہ عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ مضبوط اور موثر بنانے کے مشن کے تحت پہلی بار وفاقی وزارت اطلاعات کے زیرانتظام ڈیجیٹل میڈیاونگ قائم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے قومی بیانیے کی مہم شروع کر دی۔
وزارت اطلاعات کے زیر انتظام قائم ونگ بطور اسٹریٹجک یونٹ کام کرے گا۔ اندرون وبیرون ملک پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے کانٹرنیریٹو دیا جائے گا۔
فیک نیوز کی نشاندہی اور حقائق پر مبنی مواد ڈیجیٹل میڈیا پراپلوڈ ہوگا۔ مثبت تشخص کی آن لائن ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تشہیر کی جا رہی ہے، اس مہم کے تحت پاکستان کی صورت حال سے بھی عوام کو آگاہ رکھا جائے گا۔
معاشی، اقتصادی اور سماجی معاملات سے جڑی حکومت کی اہم کامیابیاں اجاگر کی جائیں گی۔ وزیراعظم آفس اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سرکاری سطح پر ہینڈل کیا جائے گا۔
حکومت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، فیس بک اور ٹوئٹرانتظامیہ سے رابطہ کرلیا۔ وفاقی وزرا اور وزارتوں کے اکانٹس کو ویری فائی کرالیا گیا۔ فیک نیوز کے بجائیآفیشل اکانٹس پر مستند معلومات مل سکیں گی۔