ترکی قومی اسمبلی نے فرانس کے صدر کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور کر لیا

 انقرہ:ترکی قومی اسمبلی نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور کر لیا ہے۔

 ترکی کے ذرائع ابلاغ  کے مطابق  میمورینڈم کی منظوری قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی نے دی ہے۔

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے منظور کیا گیا ہے۔

میمورینڈم میں اقوام عالم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے رویوں کے حوالے سے عقل سے کام لے۔ میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ ہم فرانس کے صدر کے اسلام، پیغمبر حضرت محمد مصطفیﷺ اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور گستاخانہ بیانات پر لعنت بھیجتے ہیں اور مسترد کرتے ہیں۔