ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا کہ مکہ مدینہ، ایشیا افریقہ یورپ سمیت پوری دنیا اور تمام جہانوں اورزمانوں کو شرف بخشنے والے اپنے نبی ﷺ پرحملوں کے سامنے پورے صدق و اخلاص کے ساتھ کھڑے ہونا ہمارے لیے عزت و شرف کا مسئلہ ہے۔
ترکی کے صدرنے مزید کہا کہ ہمارا جواب آج بھی وہی ہے جواہل مدینہ نے دیا تھا۔ “طلع البدرعلینا۔” حضورﷺ کی ناموس کا تحفظ ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
خیال رہے کہ جیسے ہی فرانسیسی صدر کے خلاف ردعمل شدت اختیار کیا ویسے ہی یورپی یونینز کے ممالک جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور یونان کے رہنماؤں نے میکرون کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔
یورپی یونین نے خبردار کیا کہ رجب طیب اردوان کا بائیکاٹ کا مطالبہ اس بلاک میں شامل ہونے کے لیے ترکی کی جانب سے پہلے سے کی جانے والی جدوجہد کے لیے دھچکا ہوگا۔
تاہم مسلم ممالک میں پایا جانے والا غصہ کم ہونے کا کوئی اشارہ نظر نہیں آرہا اور تہران نے بھی ایک سینئر فرانسیسی سفیر کو طلب کیا۔