کورونا کے خطرے کے باوجود اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی اسکول کھلے رکھنےکی تجویز

اقوام متحدہ اور عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ کورونا کے خطرے کے باوجود اسکول کھلے رہنے چاہئیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوامِ متحدہ اور عالمی بینک کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے غریب ملکوں میں بچوں کو بہت نقصان ہوا ہے۔

یونی سیف کے ایجوکیشن چیف رابرٹ جنکنز کا کہنا ہے کہ اسکول کھولنے کو ترجیح دینا اور کلاسیں فراہم کرنا انتہائی اہم ہے، کورونا وائرس دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے لیے تباہی کا باعث بنا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غریب اور امیر ممالک میں تعلیم میں بڑھتے خلاء کو کم کرنے کی ضرورت ہے، تمام ملکوں کے لیے اسکول سسٹم میں فوری سرمایہ کاری ضروری ہے۔