کراچی: اداکار عثمان مختار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی۔
ڈراما سیریل ’ثبات‘ اور ’انا‘میں بہترین اداکاری کرکے داد سمیٹنے والے اداکار عثمان مختار نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
عثمان مختار نے لوگوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لوگوں کو خود کی حفاظت کرنے کی تلقین بھی کی۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جس کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے تحت شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔