کراچی: فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا شیخ اب پہلی بار ڈرامہ ’رقصِ بسمل‘ میں انٹری دے رہی ہیں۔
گلیکسی ویب سائٹ کے مطابق زارا شیخ نے ڈراموں میں ڈیبیو کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے سوال کیا کرتے تھے کہ میں ڈراموں میں کام کیوں نہیں کیا کرتی جس پر میرا ہمیشہ ایک ہی جواب ہوا کرتا تھا کہ میں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جوکہ بہت ہی پرجوش اور مجھے اپنی بہترین صلاحیت دکھانے کا موقع دے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت سے ڈراموں میں کام کی آفرز کی ہوئیں لیکن بطور اداکارہ میں ایسے اسکرپٹ سے مطمئن نہیں تھی لیکن ڈرامہ ’’رقص بسمل‘‘ کی آفر ملنے کے بعد اسکرپٹ پڑھا تو اس میں وہ تمام باتیں موجود تھیں جوکہ میں نے سوچ رکھیں تھیں اور یہی وجہ تھی کہ میں اس آفر کو انکار نہیں کر سکی۔
زارا شیخ نے ڈرامہ رقص بسمل‘ میں اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ اس آنے والے ڈرامے میں میرا کردار واقعی دلچسپ ہے۔ ٹیم بھی اچھی ملی ہے اس لئے کام کرنے میں بھی مزہ آئے گا۔
واضح رہے کہ وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامے ’رقص بسمل‘ کو معروف مصنف ہاشم ندیم نے لکھا ہے جس میں سارا خان زہرا اور عمران اشرف موسیٰ کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کے کردار کی پہلی جھلک بھی حال ہی میں جاری کی جا چکی ہے۔