فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب چاقو سے کیے جانے والے حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے فرانس کے شہر نیس کے میئر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ چرچ کے باہر چاقو سے حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔
میئر نیس نے اپنے بیان میں کہا کہ چرچ کے باہر ہونے والے چاقو کے حملے سے متعلق ہر چیز اسے دہشتگرد حملہ ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیس شہر میں پولیس آپریشن جاری ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں فرانس کے ایک کالج میں تاریخ کے استاد کی جانب سے کلاس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی سے متعلق خاکے دکھائے جس پر ایک مسلمان نوجوان نے مشتعل ہو کر اس ٹیچر کو قتل کر دیا۔
اس واقعے کے بعد فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی سے متعلق خاکے سرکاری سطح پر شائع کرنے کا اعلان کیا جس کی پوری دنیا کے مسلمانوں نے مذمت کی اور پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔