بھارتی اداکارہ  کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغا ز

بھارتی خوبرو اداکارہ  کاجل اگروال کی شادی کی تقریبات کا آغا ز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تامل فلموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی خوبرو اداکارہ کاجل اگروال کی جانب سے اپنی رسم ِ حنا کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔


اداکارہ کاجول اگروال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ کافی حسین لگ رہیں ہیں۔

کاجل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا پہنا ہوا ہے اور اُن کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ’نظر بد دور‘ کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

دوسری جانب کاجل کے منگیتر گوتم کیچلو نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ شادی سے متعلق رسومات ادا کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

تاہم گوتم نے اپنی ان تصاویر میں چہرہ نہیں دکھایا۔

 

اس سے قبل کاجل اگروال نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ 30 اکتوبر 2020 کو اپنے منگیتر گوتم کیچلو کے ساتھ ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

 

واضح رہے کہ کاجل اگروال کل بروز جمعہ اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔