کابل: افغانستان کے صوبے ہرات میں جیل میں جھڑپ اور ہنگامے کے دوران 8 قیدی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
اس ضمن میں افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے جب کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ایک بلاک میں رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے پولیس آپریشن پر قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔
بین الاقوامی افغانستان کے صوبے ہرات میں جیل میں جھڑپ اور ہنگامے کے دوران 8 قیدی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں جیل کے اندر جھڑپوں کے نتیجے میں 8 قیدی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ قیدیوں نے بیرک کو آگ بھی لگادی، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے اور ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے جب کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
افغان حکام کے مطابق جیل کے ایک بلاک میں قیدیوں نے رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی تھیں جس کو ختم کرنے کے لیے پولیس نے جیسے ہی آپریشن شروع کیا قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی تاہم اب جیل کے حالات قابو میں ہیں۔