تجسس سے بھرپور معروف فلم سیریز‘جیمز بانڈ‘ کی ابتدائی 7 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے شان کونری 90سال کی عمر میں چل بسے
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شان کونری کو آسکرز سمیت کئی ایوارڈز ملے جن میں دو بافتا اور 3 گولڈن گلوبز ایوارڈز بھی شامل ہیں۔
ان کا کیریئر تقریباً 3 دہائیوں پر محیط تھا اور اس دوران انہوں نے درجنوں فلموں میں کام کیا۔
شان کونری کو 1988 میں The Untoouchables نامی فلم میں بہتری معاون اداکار کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ سن 2000 میں ملکہ برطانیہ نے انہیں سر کے خطاب سے نوازا تھا۔رواں برس اگست میں انہوں نے اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔
شان کونری ایڈن برگ کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے تابوت کو پالش کرنے، دودھ فروشی اور لائف گارڈ کی نوکری بھی کرتے رہے تاہم باڈی بلڈنگ کا شوق انہیں فلمی دنیا میں لے جانے کا سبب بنا اور وہ تاریخ کے عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔