جدہ:سعودی عرب نے کل یکم نومبر سے دیگر ممالک سے آنے والے مسلمانوں کو عمرے کی اجازت دے دی، جس کے تحت 20 ہزار زائرین عمرہ کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی، کل سے دنیا بھر سے زائرین عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یکم نومبر سے بیس ہزار عازمین کوعمرہ کی ادائیگی کی اجازت مل گئی، جس کے بعد 60 ہزار نمازی مسجد الحرام میں نماز اور ساڑھے 19 ہزار زائرین روضہ رسولؐ پر حاضری دے سکیں گے۔
سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔
اس کے علاوہ بس کے روٹ، منزل اور عمرہ زائرین کے ناموں کی فہرست تیار کی جائے، جس میں ڈرائیور اور ہیلپر کا نام بھی درج ہو۔
تمام ٹرانسپورٹ کارکنان کو حفاظتی تدابیر کی تربیت دی جائے اوربسوں میں سینیٹائزر فراہم کیے جائیں۔