لاہور: برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکارجواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جواد احمد نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں کورونا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی کورونا کیسز میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
دوسری جانب کورونا کی دوسری لہر سے سیاستدان، شوبز اور دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ عام لوگ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔
آج برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکارجواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔جواد احمد نے کورونا کی تصدیق ہونے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، سب کو احتیاطی تدابیر کو لازمی اپنانا ہوگا۔