ہالی ووڈ کے معروف ترین اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے۔
دو سال قبل برطانوی اخبار ” دی سن” میں جونی ڈیپ کو بیوی کو “پیٹنے والا شخص” قرار دیا تھا، سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ کو پیٹنے کے الزامات پر جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار کیخلاف کیس اپریل 2018 میں دائر کیا تھا۔
مقدمے کی سماعت کے دوران جج مسٹر جسٹس نکول نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اخبار کا مضمون ’کافی حد تک درست‘ ہے۔
اخبار کے ترجمان نے امبر ہیرڈ کی طرف سے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
خیال رہے کہ مقدمہ کی سماعت 16 دن تک رائل کورٹ آف جسٹس میں چلی تھی۔
خیال رہے کہ جونی ڈیپ اور امبر ہیرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی تاہم یہ شادی محض 2 سال سے بھی کم عرصے تک چلی ۔