سابق بھارتی آل راؤنڈر کرکٹر عرفان پٹھان اب فلمی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں اور ان کے چاہنے والے انہیں فلم میں اداکاری کرتے دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر عرفان پٹھان تامل فلم ’کوبرا‘ سے اپنا ڈیبیو کریں گے اور اس فلم میں ان کا کردار ایک انٹر پول ایجنٹ کا ہو گا۔
سابق بھارتی کرکٹر کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم ’کوبرا‘ میں ان کے کردار کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی جس کے بعد مداحوں کو ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
تامل فلم ’کوبرا‘ میں ساؤتھ کے معروف اداکار وکرم مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ فلم کی ریلیز 2021 کے آغاز میں متوقع ہے۔
فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے بعد ان کی دوسری دلچسپی فلم ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کرکٹر عرفان پٹھان سے قبل سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔