ممبئی: خاتون اداکارہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والے بھارتی اداکار وی جے راز کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کی پولیس نے خاتون کی شکایت پر ایک روز قبل اداکار وی جے راز کو گوندیا کے علاقے سے گرفتار کیا۔
ایڈیشنل ایس پی گوندیا کے مطابق خاتون کی شکایت کے بعد اداکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور جب انہیں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تو وہ پیش نہ ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق وی جے راز کے خلاف ساتھی اداکارہ نے دخواست دائر کی جس میں انہو ں نے مؤقف اختیار کیا کہ مدھیا پردیش میں فلم ’شیرنی‘ کی شوٹنگ کے دوران اداکار نے چھیڑ چھاڑ کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وی جے راز پچاس سے زائد بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے ’ویلکم دہلی بیلی، دید عشقیہ، ممبئی ایکسپریس، بمبئی تو گوا اور مون سون ویڈنگ جیسی نامور فلموں میں کام کیا‘۔