راحت فتح علی خان کا ایک اور گانا ”نشہ“ ریلیز کردیا گیا 

لاہور:سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا ایک اور شاہکار گانا ”نشہ“ ریلیز کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد کا پروڈیوس کردہ سپر ہٹ رومانٹک سونگ ”غم عاشقی“ کے چند ماہ بعد ایک اور دھماکہ خیز پارٹی سونگ ”نشہ“ عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان کی سریلی آواز میں دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا ہے۔

 اس گیت کی کمپوزنگ کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے نئی نسل کی پسند کو سامنے رکھا‘ اس گانے کو نئے انداز اور منفرد رنگ میں تیار کیا گیا ہے۔