پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی والدہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا ہے۔
مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی والدہ کیلئے پیغام میں لکھا کہ کاش مجھے آپ کے بارے میں لکھنے کے لئے الفاظ ملیں، آپ میری جان، میری زندگی اور میری طاقت ہیں۔
مایا علی نے لکھا کہ وہ اپنی والدہ کی وجہ سے ہیں ان کے بغیر وہ کچھ بھی نہیں۔
زندگی میں اب تک جو کچھ بھی پایا ہے وہ صرف آپ کی دعائوں کی وجہ سے ہے۔مایا علی نے شوٹنگ کے دوران کبھی فون نہ اٹھانے پر اپنی والدہ سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ انہیں معاف کردیں کہ اگر وہ کبھی انہیں وقت نہ دے سکیں ہوں کیونکہ آپ نے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی زندگی قربان کردی۔
مایا علی نے پیغام کے آخر میں اپنی والدہ سے اظہارمحبت کرتے ہوئے انہیں ’سپر وومن‘ قرار دیا۔مایا علی کے والدہ سے اظہارمحبت کے پیغام اور تصویر کو ان کے اکائونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور کمنٹس بھی لکھے۔