روس کا اپنی بنائی گئی کورونا ویکسین 90فیصد سے بھی زائد موثر ہونے کا دعویٰ

ماسکو:روس نے اپنی بنائی گئی کورونا ویکسین 90فیصد سے زائد موثر ہونے کا دعویٰ کردیا ہے جبکہ امریکی دوا ساز کمپنی کی جانب سے اپنی بنائی گئی کورونا ویکسین 90فیصد تک موثر قرار دینے کا دعویٰ سامنے آیا تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خوشی کا اظہار کیا تھا۔

وزارت صحت روس کے مطابق ان کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو90فیصد سے بھی زیادہ موثر ہے۔ 

اس سے قبل امریکی دوا ساز ادارے فائزر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی تیارکی گئی کورونا وائرس کی ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویکسین کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ کورونا ویکسین جلد آرہی ہے اور اطلاعات ہیں کہ یہ ویکسین 90 فیصد تک مؤثر ہے۔