الزامات غلط ہیں، نواز الدین نے طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی

 بولی وڈ اداکارنوازالدین صدیقی نے بیوی کی جانب سے طلاق مانگے جانے پر خاموشی توڑتے ہوئے مختصر طور پر کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔

شوبز ویب سائٹ پنک ولا کو دیے گئے انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے رواں برس ریلیز ہونے والی اپنی ویب سیریز اور فلموں پر بھی بات کی اور ساتھ ہی انہوں نے ذاتی زندگی پر بھی مختصر بات کی۔

اداکار نے واضح کیا کہ وہ بیوی کی جانب سے طلاق مانگے جانے کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے، وہ اپنی خاندانی باتوں کو میڈیا کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔

تاہم انہون نے واضح کیا کہ وہ اپنے بچوں اور خاص طور پر بیٹی سے خاص محبت کرتے ہیں اور وہ ان کے لیے کچھ بھی کریں گے۔

اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے اور عالیہ کے درمیان طلاق ہوگئی ہے یا نہیں؟

خیال رہے کہ جیسے ہی نوازالدین صدیقی سے طلاق لینے کے لیے ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے خلع کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

اس کے چند ہفتوں بعد نوازالدین صدیقی کی بڑی بھتیجی ساشا صدیقی نے اپنے چھوٹے چچا یعنی نوازالدین صدیقی کے بھائی پر سنگین االزامات لگائے تھے۔

ساشا صدیقی نے دعویٰ کیا تھا کہ چچا کم عمری میں ان کا جنسی استحصال کرتے رہے اور ایسا معاملہ کافی عرصے تک چلتا رہا۔

ساشا صدیقی کے مطابق جب انہوں نے اپنے چھوٹے چچا کی حرکتوں کی فریاد بڑے چچا یعنی نوازالدین صدیقی سے کی تو انہوں نے چھوٹے بھائی کو سمجھانے کے بجائے بھتیجی کو سمجھانا شروع کیا کہ وہ غلط سمجھ رہی ہیں۔

ساتھ ہی ان کی بھیتیجی نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازالدین صدیقی نے انہیں کہا کہ اگرچہ وہ ان کی بھتیجی ہیں، تاہم ان کی والدہ ہندو ہیں، اس لیے وہ ان کی باتوں پر یقین نہیں کریں گے۔

نوازالدین صدیقی نے بھتیجی کے الزامات پر بھی کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا