بھارت کے مشہور اداکار سونو سود نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے انھیں شراب پینے کےلیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔ سونو سود اپنی فٹنس اور صحت مند زندگی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور انھوں نے کبھی بھی شراب نہیں پی کیونکہ وہ اسے پسند نہیں کرتے۔
اداکار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ فلم ’’دبنگ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے ان کے مشروب میں شراب ملانے کی کوشش کی تھی، مگر سونو نے وہ مشروب پینا گوارا نہیں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ کئی بار ان کے ساتھی اداکاروں نے انھیں شراب پینے کے لیے مجبور کیا تھا اور کچھ لوگ چپکے سے ان کے گلاس میں شراب ڈالنے کی کوشش کرتے تھے۔
سونو نے ہنستے ہوئے بتایا کہ سلمان خان بار بار انھیں ریڈ بل میں شراب ڈال کر دینے کی کوشش کرتے تھے، لیکن سونو نے ہمیشہ وہ گلاس واپس کر دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب کسی کو شراب پینے کا شوق ہوتا ہے تو وہ چاہتے ہیں کہ دوسرا بھی پئے، مگر انھیں کبھی بھی شراب پینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔