رونالڈو کا ماورہ کو انسٹاگرام پر میسج، اداکارہ نے اسکرین شاٹ شیئر کر دیا

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کے مطابق انہیں دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے انسٹاگرام پر خاص پیغام موصول ہوا۔ 

ماورہ حسین نےانسٹاگرام اسٹوری پر یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام انباکس کا اسکریٹ شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا گیا کہ بظاہر کرسٹیانو رونالڈو کے اکاؤنٹ سے ماورہ کو نئے سال کی مبارک باد دی گئی ہے۔

اداکارہ نے اس میسج کے اسکرین شاٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'میرا سال تو بن گیا' اور ساتھ ہی  اور کئی ایموجیز بھی لگائے۔

رونالڈو نے ماورہ کو انسٹاگرام پر کیا میسج کیا؟ اداکارہ نے اسکرین شاٹ شیئر کر دیا
فوٹو: ماوورہ حیسن انسٹاگرام اسٹوری اسکرین شاٹ

اداکارہ ماورہ حسین نے ساتھ ہی اسکرین شاٹ کے ساتھ رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا۔